محبوبہ کی سالگرہ شاعری

 محبوبہ کی سالگرہ شاعری

محبوبہ کی سالگرہ شاعری


میں جانتا ہوں یہ کتنا ضروری ہے
آپ کو ہر وقت بتاتا رہوں کہ
آپ کے حسن و جمال کے
نور سے روشن ہے میری کائنات
ان ہاتھوں کے لمس کا کومل پیار
اور ان آنکھوں کے یہ حسین خمار
جب میں دیکھتا ہوں
تب میں سنورتا ہوں
اور بے لغام اداس خزائیں
بہاروں میں بدل جاتی ہیں
فضائیں مہک مہک اٹھتی ہیں
ہر سو صدائیں گنگناتی ہے
جیسے مسکان سے نکلی دعا ہو
جیسے پازیب چھنکنے کی صدا ہو
آج کا دن میری کائنات کو
جمیل و اکمل بناتا ہے
آپ کا شکریہ
جو آپ میری زندگی میں آکر
اسے حسیں بنایا
میرا جہاں مکمل بنایا

ایک تبصرہ شائع کریں (0)
جدید تر اس سے پرانی